نئی دہلی: بھارت میں چپس کے پیکٹ سے نکلنے والے کھلونے سے کمسن بچی کی موت واقع ہوگئی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست آندھراپردیش میں پیش آیا جہاں ماں نے اپنی ایک سالہ بچی کے لیے چپس خریدا جس میں ایک چھوٹا سا کھلونا بھی موجود تھا۔
رپورٹ کے مطابق ضلع وجیا نگر میں مونیکا نامی بچی نے چپس تو کھا لیا لیکن اس میں موجود کھلونے کو بھی نگل گئی جس کے باعث موت ہوئی، کمسن کی ماں اپنی بیٹی کے لیے چپس خرید کر لائی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ایک حادثہ ہے جس میں کسی کو بھی ذمے دار نہیں ٹھہرایا جاسکتا، کھلونا گلے میں پھنس جانے سے بچی کی سانس رکی، کمسن کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
تاہم پولیس نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 174 کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
اہل خانہ نے کھانے پینے کی اشیا میں اس طرح کے کھلونے تحفے کے طور پر رکھنے کا خطرہ قرار دیا ہے اور متعلقہ اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ اس سلسلے روکے بصورت دیگر ایسے مزید واقعات رونما ہوں گے۔