پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

پرندوں سے جہاز اور ہوائی سفر کو محفوظ بنانے کیلئے بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پرندوں سے جہازوں کو بچانے کیلئے جدید خودکار برقی نظام نصب کرنے کی تیاریاں شروع کر دیں ، پہلے مرحلے میں کراچی ایئر پورٹس پرندوں سے بچاؤ کے لئے جدید خود کار سسٹم نصب کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پرندوں سے جہاز اور ہوائی سفر کو محفوظ بنانے کیلئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پرندوں سے جہازوں کو بچانے کیلئے جدید خودکار برقی نظام نصب کرنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔

پہلے مرحلے میں کراچی ایئر پورٹس پرندوں سے بچاؤ کے لئے جدید خود کار سسٹم نصب کیا جائے گا جبکہ لاہور، ملتان، فیصل آباد اور اسلام آباد ائیرپورٹ پر جدید خودکار نظام کی تنصیب کی جائے گی۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ طیاروں کے ٹیک آف اور لینڈنگ کے دوران پرندوں سے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ کے بعد نیا سسٹم نصب کیا جائے گا ، نیا اور جدید خود کار سسٹم بین الااقوامی معیار کی حامل کمنیوں سے حاصل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پرندوں کو رنویز ایریاز سے دور رکھنے کے کلئے نئے سسٹم کی تنصیب تربیت اور مرمت سسٹم فراہم کرنے والی کمپنی کی ذمہ داری ہو گی، کراچی اور لاہور ائیرپورٹ کے اطراف کی آبادیوں میں گندگی کے باعث پرندوں کی آمد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران پرندوں کا خاتمہ افرادی اور خود کار طریقے سے کیا جائے گا، سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے تمام ایئر لائنز کو جدید خطوط پر سہولیات کی فراہمی کی جارہی ہے۔

ترجمان نے کہا شعبہ ایئر سائیڈ میں برڈ شوٹرز کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے ، رنویز ایریاز کو پرندوں سے محفوظ کرنے کے لئے جلد جدید اور خودکار سسٹم نصب کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں