کراچی : سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس واجبات کی ادائیگی کے لیے سرکاری اسپتالوں کی 10اکتوبر تک کی آخری مہلت دے دی ، ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ 10 اکتوبر کے بعد کسی بھی ڈفالٹر کے ساتھ کوٸی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نے بڑے نادہندہ سرکاری اسپتالوں کی گيس منقطع کرنے کی تیاریاں مکمل کرلیں اور سرکاری نادہندہ اسپتالوں کی انتظامیہ کو 5 دن کی مزید مہلت دے دی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ این آٸی سی ایچ اورٹراما سینٹر سميت دیگر ہسپتالوں کی گیس منقطع کرنے کی تیاری مکمل کر لی گٸیں ہیں، دیگر نادہندہ اسپتالوں میں کراچی سول ہسپتال کا ٹرامه سینٹر، سندھ گورنمینٹ اسپتال، سول سروسز اسپتال نزد خالقڈنو ھال اور آٸی سی یو ٹرامہ سینٹر اینڈ کارڈک سینٹر کورنگی 5 نمبر شامل ہیں۔
سوٸی سدرن کمپنی کی جانب سے کہا گیا کہ متعدد بار نوٹس کے باوجود کسی قسم کی کوٸی بھی پیش رفت نہیں ہوٸی ، جس کے بعد نادہندہ ادراوں کے خلاف کارواٸی کیلٸے جامع حکمت عملی بنالی ہے۔
ترجمان کے مطابق این آٸی سی ایچ 52 لاکھ 61 ہزار 37 روپے، عبدالمجید صحبیانی کھوکھراپار 26 لاکھ 53 ہزار روپے ، آٸی سی یو ٹرامہ اینڈ کارڈک سینٹر کورنگی 5 نمبر 33 لاکھ 11 روپے، کراچی سول اسپتال کا ٹرامه سینٹر 2کروڑ 78 لاکھ 86 ہزار روپے، سندھ گورنمنٹ اسپتال نارتھ کراچی 26 لاکھ 32 ہزار روپے , سول سرجن ہسپتال ایم اے جناح روڈ پر 33 لاکھ 98 ہزار سے زاٸد کی رقم واجب الادا ہے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی نے سرکاری نادہندہ اسپتالوں کی انتظامیہ کو حتمی نوٹیسز جاری کرتے ہوئے کہا کہ 10 اکتوبر تک اپنی واجبات جمع کرائیں، 10 اکتوبر کے بعد کسی بھی ڈفالٹر کے ساتھ کوٸی رعایت نہیں برتی جائے گی۔