وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہم نے کوئی غداری کے سرٹیفکیٹ نہیں بانٹے، ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ نوازشریف کیخلاف ایف آئی آر ان کے اپنے لوگوں نے کی ہوں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ ملک میں کتنی ایف آئی آر ہوتی ہیں کیا انھیں علم ہوسکتاہے، پنجاب حکومت معلوم کرےگی کس نےمقدمہ درج کیاہے اگر دشمن کی زبان بولیں گے تو کہنے کی ضرورت نہیں کہ آپ محبت وطن نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کےسابقہ وزیراعلیٰ نے کھلی منی لانڈرنگ کی ہے، غلط کام غلط ہوتاہے،وزیراعظم 10ہزاربار ہی کیوں نہ بنا ہو قوانین کی خلاف ورزی کی ہے تو غلط ہے۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کبھی نہیں کہا کہ وہ واحد محب وطن ہیں عمران خان پاکستان ،اسلام اورکشمیر کاز کو آگے لیکر چل رہے دباؤ عمران خان کو اور بھی زیادہ مضبوط کرتا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن نےجلسےکرنےہیں توکریں ہمیں کوئی اعتراض نہیں، کابینہ میں اپوزیشن کےجلسوں پر پابندی کی کوئی بات نہیں ہوئی کچھ لوگوں کےاثاثوں کےلئےملک کوداؤپرلگادیاگیا اپوزیشن کوملک کی نہیں نوازشریف کےاثاثوں کی فکر ہے موجودہ اقتصادی مشکلات کی ذمہ داراپوزیشن ہے۔