جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

محمد یوسف نے بابر اعظم کی ٹریننگ شروع کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ٹریننگ شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے ہائی پرفارمنس سینٹر کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے اسٹار بیٹسمین بابر اعظم کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کے لیے کام شروع کردیا۔

محمد یوسف نے بابر اعظم کو نیٹ پر بیٹنگ پریکٹس کروائی اور ان کی خامیوں کو دور کرنے کے لیے ٹپس دیں۔

- Advertisement -

اسٹار بیٹسمین بابر اعظم نے محمد یوسف کے ساتھ ٹریننگ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ محمد یوسف کے ساتھ ٹریننگ سے خامیوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں: کھلاڑی سیکھ رہے ہیں، وقت کے ساتھ بہتری آرہی ہے: محمد یوسف

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں محمد یوسف کا کہنا تھا کہ کسی بھی بلے باز کے لیے سب سے ضروری عمل کریز پراپنا توازن برقرار رکھنا ہے، موجودہ کھلاڑیوں میں بابراعظم کا سب سے منفرد بیٹسمین بن کر ابھرنا اس کی واضح مثال ہے۔

محمد یوسف کا کہنا تھا کہ بلے باز کبھی بھی اپنی فٹنس پر سمجھونہ نہ کریں کیونکہ بلے بازوں کو رنز بنانے کے لیے ذہنی پختگی اور بہترین فٹنس لیول درکار ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ قومی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے یونس خان اور محمد یوسف کو اپنی آل ٹائم فیورٹ بیٹسمینوں کی جوڑی قرار دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں