تازہ ترین

میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد: میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے، ترجمان میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد نے میئر اسلام آباد کے مستعفی ہونے کی تصدیق کردی۔

ذرائع کے مطابق میئر اسلام آباد کے مستعفی ہونے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں تاہم ان کے عہدے کی مدت میں ابھی 4 ماہ باقی ہیں۔

واضح رہے کہ 17 مئی کو حکومت نے کرپشن الزامات پر میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کو معطل کر دیا تھا، شیخ انصر عزیز کا تعلق مسلم لیگ (ن) سے ہے اور وہ نوازشریف کے قریبی دوست سمجھے جاتے ہیں، میئراسلام آباد کے خلاف رپورٹ وزارت داخلہ کو بھجوائی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ نے انصرعزیز کو میئر اسلام آباد  کے عہدے پر بحال کردیا

بعد ازاں میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے معطلی کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا ، جس میں کہا گیا تھا کہ میرے خلاف کی گئی کارروائی غیر قانونی ہے، ہائیکورٹ مجھے عہدے پر بحال کر ے۔

عدالت نے میئراسلام آباد کو90 روز کیلئے عہدے سے ہٹانے کاحکم معطل کرتے ہوئے انہیں عہدے پربحال کرتے ہوئے کام کرنےکی اجازت دے دی تھی۔

Comments

- Advertisement -