بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

گوجرانوالہ میں لڑکی پر تشدد کرنے والا اے ایس آئی گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

گوجرانوالہ: صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں اے ایس آئی نے والدین سے ناراض ہوکر مدد کے لیے تھانے پہنچنے والی لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے چندا قلعہ میں لڑکی گھر والوں سے ناراض ہوکر مدد کے لیے تھانے پہنچی تھی، گھر جانے سے انکار پر بہن سے جھگڑا ہوا تو اے ایس آئی علی اکبر نے لڑکی کو سمجھانے کے بجائے تھپڑ مارنا شروع کردئیے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر تھانیدار علی اکبر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

واضح رہے کہ تھانیدار علی اکبر کے لڑکی پر بدترین تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سے رپورٹ طلب کی تھی۔

اے ایس آئی کا کہنا تھا کہ لڑکی اپنا گھر چھوڑ کر لڑکے کے گھر آگئی تھی، واپسی کے لیے سمجھانے کی کوشش کی تو سمجھ نہ آنے پر اسے تھپڑ مارے، لڑکی کو تھپڑ مارنے پر شرمندہ ہوں۔

ذرائع کے مطابق تھانہ صدر کے ایس ایچ او کی مدعیت میں اے ایس آئی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا تاہم عدالت نے اسے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں