اشتہار

صحرا میں لاپتہ سعودی شہری کئی روز بعد بھی زندہ

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب کے صحرا میں لاپتہ ہونے والا شہری 4 روز بعد صحیح سلامت مل گیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق سامودہ نامی صحرائی علاقے میں ایک شخص کا اہل خانہ سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

شہری کی گاڑی ریت میں دھنس گئی تھی اور اس نے بیٹے کو فون کر کے اپنی مشکل سے آگاہ کیا۔ بیٹے نے دستیاب معلومات پولیس کو فراہم کیں اور بتایا کہ جمعہ کے روز آخری بار ان کا والد سے رابطہ ہوا جس کے بعد سے ان کی کوئی خبر نہیں ہے۔

- Advertisement -

پولیس نے معلومات عون کمیٹی کے سامنے رکھیں اور کھوج کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد رضاکاروں نے سامودہ صحرائی علاقے سے لاپتہ شخص کو ریسکیو کر لیا۔

شہری اپنی گاڑی کے ساتھ بیٹھا تھا اور اس کے پاس کھانے پینے کا سامان موجود تھا۔شہری نے پانی اور کھجوریں کھا کر مشکل ایام گزارے۔

شہری کی شناخت ترکی حمد المحمود کے نام سے ہوئی ہے جس نے تلاش میں مدد کرنے پر عون کمیٹی کے رضاکاروں اور پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں