اشتہار

شیر نے گھر جانے والے شخص کا راستہ روک لیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں شیر نے گھر جانے والے شخص کا راستہ روک لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست گجرات میں جنگل کا محافظ ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد موٹر سائیکل پر گھر جانے کے لیے نکلا تو راستے میں شیر نے اس کا راستہ روک لیا۔

رپورٹ کے مطابق گجرات کے گرجنگل کا گارڈ مہیش سونڈروا اچانک شیر کو بیچ سڑک پر بیٹھا دیکھ کر رک گیا اور اسے ہٹانے کے لیے آوازیں لگائی۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مہیش سونڈروا شیر سے گھر جانے کے لیے راستہ دینے کی التجا کررہا ہے۔

جنگل کے محافظ نے شیر کو سڑک سے ہٹانے کے لیے آواز لگائی اور کہا کہ یہاں سے ہٹو میرا راستہ نہیں روکو، تھوڑی دیر کے بعد شیر وہاں سے اٹھا اور جنگل کی طرف چل دیا۔

واضح رہے کہ مذکور ویڈیو جنگل کے ایک سنسان علاقے کی ہے، گارڈ کی موٹر سائیکل کی روشنی سڑک کو روشن کررہی ہے اور شیر سڑک کے بیچ میں بیٹھا ہوا تھا۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو کو 5 ہزار سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں جبکہ متعدد صارفین نے پسندیدگی کا اظہار کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں