جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز کی آخری رسومات ادا کردی گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: سابق آسٹریلوی کرکٹر اور کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز کی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز کی آخری رسومات میں کورونا کے باعث اہلیہ اور بیٹیوں سمیت صرف 10 افراد نے شرکت کی۔

ڈین جونز کو ان کے پسندیدہ اسٹیڈیم ایم سی جی میں لیپ آف آنر دیا گیا، گاڑی پر پھولوں سے جونز کا آسٹریلین ٹیسٹ کیپ نمبر 324 لکھا گیا تھا۔

- Advertisement -

ڈین جونز کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ کورونا پابندیاں ختم ہونے کے بعد ڈین جونز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک عوامی تقریب رکھی جائے گی۔

انہوں نے کہا ، "ہم گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران ڈین کے لئے محبت کے جذبے سے بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں اور ان کی حمایت اور ان کی یادوں کو اپنے ساتھ بانٹنے کے لئے ہم سب کا شکریہ ادا نہیں کرسکتے ہیں۔”

مزید پڑھیں: ڈین جونز کی زندگی بچانے کیلئے بریٹ لی نے آخری کوشش کیا کی؟

ڈین جونز کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ "ایک کنبہ کی حیثیت سے تشریف لے جانے کے لئے یہ ایک مشکل وقت ہو گیا ہے ، لیکن میں اپنے شوہر کو اپنے پیارے ایم سی جی کی روشنی میں الوداع کرنے کے لئے زیادہ مناسب جگہ کے بارے میں سوچا بھی نہیں تھا۔

واضح رہے کہ ڈین جونز 24 ستمبر کو بھارت میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں