پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

اقامہ کیس، نیب نے خواجہ آصف کو طلب کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے اقامہ کیس میں ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف کو 8 اکتوبر کو طلب کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق نیب کی جانب سے خواجہ آصف کو 8 اکتوبر کو دن 11 بجے طلب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ غیرملکی کمپنی کے ایم ڈی کو بھی پیش کرائیں۔

خواجہ آصف کو جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں 2004ء سے 2018ء تک ایک الیکٹرک کمپنی کےکنسلٹنٹ رہے، آپ نے اقامہ کی کاپی اور اس کمپنی سےکروڑوں روپے بطور تنخواہ وصول کرنےکا بھی دعویٰ کیا۔

- Advertisement -

نیب کی جانب سے نوٹس میں ایم ڈی الیاس سلمان کو کمبائنڈ انویسٹی گیشن میں پیش ہونے کا کہا گیا ہے، خواجہ آصف کو تنخواہ سمیت دیگر تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

قومی احتساب بیورو نے خواجہ آصف کو ہدایت کی گئی ہے کہ کمپنی کو دی گئی نوکری کی درخواست ساتھ لائیں، وہ اقامہ ایگریمنٹ بھی نیب میں جمع کروائیں۔

نیب نوٹس میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف بتائیں ان کے اقامہ کی مدت میعاد کب ختم ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں