اشتہار

سعودی کابینہ اجلاس میں ‌اہم فیصلے

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں کابینہ اجلاس میں اہم فیصلے کرلیے گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت کابینہ کا آن لائن اجلاس ہوا جس میں مقامی اور بین الاقوامی امور پر غور کیا گیا۔

سعودی کابینہ نے عمرہ کی مرحلہ وار بحالی اور اس حوالے سے کی جانے والی حفاظتی تدابیر پر اطمینان کا اظہار کیا۔

- Advertisement -

کابینہ نے اقوام متحدہ کے تحت تباہ کن اسلحہ کے خاتمے کے دن کے موقع پر عالمی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کے امن و سلامتی کے لیے ضروری ہے کہ ایران کو تباہ کن اسلحہ سمیت جوہری توانائی کے حصول سے روکا جائے۔

کابینہ نے کورونا وائرس کے حوالے سے ملکی اور بین الاقوامی صورت حال کا جائزہ لیا اور ملک میں حفاظتی تدابیر کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

اجلاس میں غیر منقولہ جائیداد اور رہائشی سکیموں کے لیے حکومتی مراعات اور شہریوں کو مکانات کی فراہمی پر کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

کابینہ میں اقتصادی کمیٹی، سیکیورٹی کمیٹی اورکابینہ کے تحت ماہرین کی کمیٹی کی رپورٹوں کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں