جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

روسی صدر کے امیدوار کو صفائی کرنے والی لڑکی سے شکست

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے امیدوار کو صفائی کرنے والی لڑکی نے شکست دے کر میئر کا الیکشن جیت لیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مرینا اُڈگوڈسکایا چار سال قبل روس کے ایک دیہی گاؤں میں لوکل آفس میں صفائی کا کام کرتی تھیں۔

بلدیاتی انتخابات میں میئر کے الیکشن میں مرینا نے امیدواروں کی تعداد پوری کرنے کے لیے انتخابات میں حصہ لیا جس میں انہوں نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔

- Advertisement -

مرینا اڈگوڈسکایا اب ماسکو سے 400 کلو میٹر دور 29 دیہات پر مشتمل چھوٹے سے ضلع کے معاملات دیکھیں گی۔

اس گاؤں میں گیس میسر نہیں ہے اور مقامی آبادی سردیوں میں اپنے گھروں کو گرم رکھنے کے لیے لکڑیاں جلا کر استعمال کرتی ہے۔

ان کی بطور میئر الیکشن میں فتح سبکدوش ہونے والے میئر کے لیے ایک صدمے سے کم نہیں تھی کیونکہ انھوں نے ہی مرینا کو اس انتخاب میں حصہ لینے کے لیے اپنا مخالف امیدوار نامزد کیا تھا۔

یہ فتح مرینا کے لیے بھی حیران کن تھی کیونکہ اس انتخاب میں انھوں نے کوئی انتخابی مہم نہیں چلائی تھی اور انھیں اپنی جیت کی توقع بھی نہیں تھی۔

اس سے قبل مرینا کا پہلے انٹرویو میں کہنا تھا کہ وہ اپنی جیت پر حیرت زدہ دکھائی دیتی تھیں، وہ خود کو ایک چھوٹے امیدوار کے طور پر بیان کرتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر لوگوں نے مجھے منتخب کیا تو میں ان کے لیے کام کروں گی۔

نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مرینا کا خیال تھا کہ واقعی لوگ مجھے ووٹ دیں گے، میں نے کچھ نہیں کیا ہے۔

انتخابات میں توقع کے برعکس مرینا نے 62 فیصد ووٹ حاصل کیے اور حریف امیدوار صرف 34 فیصد ووٹ حاصل کرسکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں