اشتہار

یوٹیوب ویڈیو سے ترکیب سیکھ کر نوجوان نے 2 بینک لوٹ لیے

اشتہار

حیرت انگیز

اڑیسہ: بھارت سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے بینک کا قرض ادا کرنے کے لیے یوٹیوب پر ویڈیو دیکھی اور پھر اُسی ترکیب پر عمل کرتے ہوئے دو بینک لوٹ کر قرضہ ادا کردیا۔

یہ عام بات ہے کہ صارفین کھانے یا کچھ کرنے کی تراکیب یوٹیوب پر دیکھتے ہیں مگر انڈیا کے شہری نے یوٹیوب پر ڈکیتی کرنے کے طریقے کی ویڈیو دیکھی اور اُن تراکیب پر عمل کر کے دو بینکوں کا صفایا کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کرونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگار ہونے والا شہری کا نام سومیارانجان جینا ہے جس کا تعلق بھارتی ریاست اڑیسہ سے ہے اور وہ دکان کا مالک ہے۔

- Advertisement -

نوجوان نے بینک سے  قرض لیا ہوا تھا جسے وہ اپنی آمدن سے ادا کررہا تھا البتہ جب لاک ڈاؤن ہوا تو اُس کی دکان بند گئی جس کی وجہ سے وہ بہت زیادہ پریشان ہوگیا تھا۔

نوجوان نے یوٹیوب ویڈیو دیکھ کر دو بینکوں سے 12 لاکھ روپے لوٹے جس میں سے دو لاکھ روپے قرض کی مد میں بینک کو ادا کیے۔

سومیارانجان جینا کو پولیس نے پیر کے روز  گرفتار کیا تو اُس نے بتایا کہ وہ دکان کا مالک ہے، لاک ڈاؤن سے قبل اُس کی ماہانہ آمدنی تقریباً 9 لاکھ روپے ہوتی تھی مگر کرونا کی وجہ سے کاروبار کی حالت بہت خراب ہوگئی۔

نوجوان نے بتایا کہ میں نے بینک سے 19 لاکھ روپے قرض لیا تھا، حالات کی وجہ سے میں وہ رقم ادا نہیں کر پارہا تھا جس کے بعد میں نے یوٹیوب پر ویڈیو دیکھی اور پھر بینک لوٹنے کا ارادہ کیا۔

پولیس حکام کے مطابق نوجوان نے بینک لوٹنے کے دوران کھلونا پستول استعمال کی، سب سے پہلے اُس نے وہ بینک لوٹا جہاں اُس کا خود اکاؤنٹ ہے۔ نوجوان نے بینک لوٹنے کی پہلی واردات 7 ستمبر جبکہ دوسری 28 ستمبر کو کی۔

پولیس کے مطابق نوجوان کو پیر پانچ اکتوبر کو گرفتار کر کے اُس کے قبضے سے 10 لاکھ روپے، کھلونا پستول اور گاڑی برآمد کی۔ نوجوان نے بتایا کہ اُس نے 2 لاکھ روپے قرض کی قسط ادا کردی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں