تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

تالے کی وجہ سے خاتون اغوا سے بچ گئیں، سچا واقعہ

کیلی فورنیا کے شہر مڈوے میں ایک تالے نے خاتون کو اغوا ہونے سے بچا لیا۔

کرائم آن لائن کی رپورٹ کے مطابق نامعلوم شخص نے گھر میں گھس کر خاتون کو یرغمال بنایا اور اُن کو اغوا کرنے کی کوشش کی مگر ایک تالے کی وجہ سے اُن کی زندگی محفوظ رہی۔

معاملہ کچھ یوں ہوا کہ جمعے کے روز تالا ساز مڈ وے کے ایک گھر کے دروازے کا تالا تبدیل کرنے گیا تو اُس کو وہاں کچھ مشکوک حرکات نظر آئیں۔

تالا ساز اپنا کام کرتا رہا اور ساتھ میں اُس نے اپنا دھیان مشکوک حرکات پر بھی رکھا۔ اُس نے دیکھا کہ وہ خاتون جو اُسے تالا تبدیل کروانے کے لیے لے کر آئیں تھیں اُن کے قریب ایک شخص مستقبل بیٹھا ہوا ہے اور وہ وہاں سے ہٹ نہیں رہا۔

خاتون نے تالا ساز کو حالات سے آگاہ کرنے کے لیے اپنے ہاتھ پر پیغام لکھا اور بتایا کہ وہ اس وقت خطرے میں ہیں، وہ یہاں سے نکلنا چاہتی ہیں۔

تالا ساز نے جب صورت حال کا جائزہ لیا تو اُسے محسوس ہوا کہ خاتون کو یرغمال بنایا ہوا ہے، پھر اُس نے پولیس کو مطلع کرنے کا ارادہ کیا اور بہت ہی ڈرامائی انداز سے اس واقعے کی اطلاع ہیلپ لائن پر دی۔

پولیس ہیلپ لائن پر قفل ساز نے اطلاع دی کہ جب خاتون نے قریب بیٹھے شخص سے اپنا موبائل مانگا تو انہوں نے اپنے ہاتھ پر لکھا ہوا پیغام مجھے دکھایا تاکہ اغوا کار اُسے دیکھ نہ لے۔ خاتون نے اپنے ہاتھ پر پولیس ہیلپ لائن کا نمبر 911 درج کیا ہوا تھا۔

پولیس کو جیسے ہی اطلاع ملی ایک خاتون افسر فوراً جائے وقوعہ پر پہنچیں اور جیسے ہی انہوں نے دروازہ بجایا تو مغوی خاتون نے تیز قدموں سے بڑھ کر دروازہ کھولا اور پولیس کو واقعے سے متعلق آگاہ کیا۔

پولیس نے گھر میں موجود اغوا کار کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت 45 سالہ گرانٹ نیلسین کے نام سے ہوئی۔

خاتون نے گرفتاری کے بعد پولیس کو آگاہ کیا کہ جمعرات کے روز مذکورہ شخص گھر میں داخل ہوا اور پھر اُس نے مجھ سے میرا فون چھین لیا، میری بار بار درخواست کے باوجود وہ باہر نہیں گیا اور دھمکی دی کہ اگر پولیس یا کسی کو آگاہ کیا تو گھر کو جلا دے گا۔ خاتون نے بتایا کہ انہوں نے پولیس کو دو ای میلز بھی بھیجیں مگر کوئی جواب نہیں آیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم پہلے بھی اغوا کے الزام میں گرفتار ہوکر جیل میں سز اکاٹ چکا ہے۔

Comments

- Advertisement -