جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

رابی پیر زادہ کا ترک صدر کو انوکھے انداز سے خراج تحسین

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستانی شوبز اور میوزک انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی رابی پیرزادہ نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو انوکھے انداز سے خراج تحسین پیش کیا۔

میوزک و شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد رابی پیر زادہ اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی بسر کررہی ہیں اور  اپنی معاشی ضروریات مصوری کے ذریعے پوری کررہی ہیں۔

رابی پیرزادہ مصوری کر کے اس کو فروخت کرتی ہیں اور اُس سے حاصل ہونے والی رقم کو فلاحی کاموں پر خرچ کرتی ہیں۔

انہوں نے خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ترک صدر رجب طیب اردوان کی پینٹنگز بنائیں اور انہیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کیا۔

مزید پڑھیں: اسلام مخالف بیان، ترک صدر نے یورپی ممالک کو خبردار کردیا

پینٹنگز شیئر کرنے کے ساتھ رابی پیرزادہ نے لکھا کہ ’رجب طیب اردوان کا شمار اسلامی دنیا کے بااثر رہنماؤں میں ہوتا ہے، وہ ہمیشہ امتِ مسلمہ کے اتحاد کی کوشش کرتے ہیں اور مسلمانوں کے خلاف ہونے والے مظالم پر اپنی آواز بلند کرتے ہیں‘۔

رابی پیرزادہ نے کہا کہ ’میری خواہش ہے کہ یہ پینٹنگز میں انہیں تحفے میں پیش کروں‘۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں