وزیراعظم عمران خان نے تعمیراتی شعبے کے فروغ پر بھرپور توجہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی مرحلے پر بھی کنسٹرکشن کی کوششیں تاخیرکا شکار نہ ہوں۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی برائےہاؤسنگ کنسٹرکشن اینڈڈویلپمنٹ کااجلاس ہوا جس میں وزارت ہاؤسنگ نے وزیراعظم کووفاقی اداروں کےتعطل کےشکارمنصوبوں پربریفنگ دی۔ مستقبل میں تعمیر ہونے والےہاؤسنگ یونٹس، ان منصوبوں کی مالیت پر بھی بریفنگ دی گئی، بتایا گیا کہ وفاقی گورنمنٹ ایمپلائیزہاؤسنگ اتھارٹی کے10منصوبےکئی سال سےتعطل کاشکارتھے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبوں پرکام شروع کردیاگیاہے38667یونٹس تعمیر ہوں گےان منصوبوں کاتخمینہ 120.21ارب روپےہے۔
حکام نے کہا کہ پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤنڈیشن کے3منصوبےکئی سالوں سےتعطل کاشکارتھے، تعطل کے شکارمنصوبوں پرکام کادوبارہ آغازکیاجارہاہے، منصوبوں سے5372یونٹس تعمیرہوں گےجن کاتخمینہ27.85ارب روپےہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں سال جاری منصوبوں کےنتیجےمیں26625یونٹس تعمیرہوں گے، ان منصوبوں کی مالیت 213.4ارب روپےہے جب کہ رواں سال کےآئندہ جاری منصوبوں کے نتیجے میں25017یونٹس تعمیر ہوں اور ان منصوبوں کی مالیت کا تخمینہ112.03ارب روپےلگایا گیا ہے۔2021کےمنصوبوں سے39955یونٹس تعمیرہونگے،مالیت 184ارب روپےہے۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ معاشی عمل کو تیز کرنےکیلئےکنسٹرکشن کاشعبہ کلیدی اہمیت کاحامل ہے، کورونا سےمتاثرہ معیشت کی بحالی سےمتعلق یہ شعبہ انتہائی اہم ہے۔
وزیراعظم نے ہدایت دی کہ کنسٹرکشن کےشعبےکےفروغ پر بھرپور توجہ دی جائے، کسی مرحلےپریہ کوششیں تاخیر کاشکارنہ ہوں۔