اشتہار

میکسیکو میں منشیات سے بھرا جہاز گر کر تباہ

اشتہار

حیرت انگیز

میکسیکو سٹی: میکسیکو میں کوکین سے بھرا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میکسکو وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ کوکین سے بھرا چھوٹا جہاز ملک کے وسطی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا، حکام اس جہاز کو آپریشن کے دوران پکڑنے کی کوشش کررہے تھے۔

میکسیکن حکام کے مطابق مذکورہ جہاز میں کوکین اسمگل کی جارہی تھی اور یہ سیکڑوں میل کا سفر طے کرکے آرہا تھا لیکن جب ہیلی کاپٹروں کے ذریعے اس کا تعاقب کیا گیا تو ایندھن ختم ہونے پر یہ گر گیا۔

- Advertisement -

Cocaine-filled plane crashes in Mexico after airborne chase - CNN

رپورٹ کے مطابق حادثے کا شکار جہاز میں تقریباً 400 کلو گرام کوکین کی موجودگی کی اطلاع تھی اور اس میں سوار 2 افراد بھی ہلاک ہوگئے۔

واضح رہے کہ دو ہفتے قبل میکسیکو سے چوری کیا گیا ایک جہاز بھی گوئے مالا کے جنگل میں گر کر تباہ ہوگیا تھا، حکام کے مطابق ان علاقوں میں منشیات کی اسمگلنگ کا بڑا نیٹ ورک موجود ہے اور کوکین کی اسمگلنگ کے لیے جہازوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں