ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

‘لیگی ارکان اسمبلی مستعفی ہوئے تو دیکھتے ہیں سینیٹ الیکشن کیسے ہوگا’

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ نے کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دیکھتے ہیں لیگی ارکان قومی اسمبلی مستعفی ہوگئے تو سینیٹ الیکشن کیسے ہوتے ہیں۔

پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ سب کچھ برباد ہو گیا، معیشت تباہ ہوگئی ہے اب وقت آگیاہےقائدمحترم نےجنگ کااعلان کیاہے، ہماری جدوجہدپاکستانی عوام کےاقتدارکیلئےہے عوامی اقتدارآج بھی ایسی منزل ہےجسےہم گم کرچکے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ 2018کےالیکشن میں آرٹی ایس ڈاؤن کرکےعوامی اقتدار روکاگیا،ووٹ کی حرمت کوپامال کیاگیا،تاریخ میں کئی بار ایساہواہے ووٹ کی حرمت پامال کرنےکاخمیازہ آج عوام بھگت رہےہیں،عوام کی خواہشات کےسامنےدھاندلی کابندھ باندھاگیا آج پاکستان پوری دنیامیں تنہاہےاس کاکوئی دوست نہیں۔

لیگی رہنما نے کہا کہ آج نوازشریف اورشہبازشریف دونوں کویادرکھناچاہئے،حمزہ شہبازکی بھی قربانیوں کو یاد رکھنا چاہئے، قربانی کی ایک نئی تاریخ حمزہ شہبازرقم کر رہا ہے۔

سینیٹ الیکشن کے حوالے سے حکمت عملی وضع کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جدوجہد عروج پر پہنچے گی تو تمام لیگی اراکین قومی اسمبلی استعفیٰ دے دیں گے، دیکھتے ہیں استعفے کے بعد کون سے الیکٹورل کالج کے ذریعے سینیٹ کا الیکشن ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں