پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

آسکر ایوارڈ 2020: مہوش حیات اور حسن شہریار سلیکشن کمیٹی میں شامل

اشتہار

حیرت انگیز

لاس اینجلس : پاکستان کی نامور اداکارہ مہوش حیات اور معروف فیشن ڈیزائینر حسن شہریار یاسین کو اعلیٰ فلمی ایوارڈ آسکر کیلئے پاکستانی فلموں کی سلیکشن کمیٹی میں شامل کرلیا گیا۔

یہ بات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے) نے اپنے ایک پیغام میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آسکر کمیٹی2020 کا حصہ بننا میرے قابل فخر بات ہے۔

حسن شہریار نے بتایا کہ اس کمیٹی کی سربراہ 2 مرتبہ اکیڈمی ایوارڈ اور ایمی جیتنے والی دستاویزی فلم سازی شرمین عبید چنائے کریں گی، مذکورہ کمیٹی میں اداکارہ مہوش حیات، فلم ڈائریکٹر اسد الحق اور موسیقار فیصل کپاڈیہ بھی شامل ہیں۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ اداکارہ مہوش حیات نے بھی اس سال آسکر سلیکشن کمیٹی کا حصہ بننے کا اعلان کیا ہے، انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ مجھے دوسری مرتبہ آسکر ایوارڈ کی فاتح شرمین عبید چنائے کے ساتھ آسکر سلیکشن کمیٹی کا حصہ بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

تمغہ امتیاز کی حامل اداکارہ مہوش حیات نے بتایا کہ میں نامزد کردہ فلمیں دیکھنے کی منتظر ہوں، کم از کم یہ ایک طریقہ ایسا ہے جس کے ذریعے ہم اپنے ملک اور فنکاروں کی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ آسکر ایوارڈ کے لیے پاکستان، بھارت، ایران، ترکی اور افغانستان سمیت دنیا کے تمام ممالک میں قائم کمیٹیاں ہی اپنے اپنے ممالک کی کسی ایک فلم کو غیر ملکی زبان کی کیٹیگری کے لیے منتخب کرتی ہیں۔

انفرادی ملک کی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی کی منتخب کردہ فلمیں اسکریننگ، شارٹ لسٹنگ اور ووٹنگ کے لیے آسکر حکام کو بھیجی جاتی ہیں جو بعد میں حتمی نامزدگیوں کا اعلان کرتے ہیں۔

سال 2018 میں پاکستانی کمیٹی نے آسکر ایوارڈ کے لیے فلم کیک کا انتخاب کیا تھا جبکہ 2019 میں فلم لال کبوتر کا نام ایوارڈ میں نامزدگی کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔

گزشتہ برس پاکستانی کمیٹی میں پاکستانی کمیٹی میں شرمین عبید چنائے کے علاوہ زیبا بختیار، ضرار کھوڑو، زیب النسا حامد، سرمد کھوسٹ، عاصم عباسی، رضوان بیگ، جمیل بیگ، صنم سعید اور حمنہ زبیر شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں