جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

‘استعفوں اورتحریک عدم اعتماد کے آپشنز برقرار ہیں’

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ استعفوں اورتحریک عدم اعتماد کے آپشنز برقرار ہیں ہم جیل جانے اور جھوٹیں الزامات کا سامنا بھی کر لیں گے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم ضیا اور مشرف سے نہیں ڈرے تو اس کٹھ پتلی سے کیوں ڈریں گے ہم نے کسی چیز کو نہیں چھپایا مگرانکی نیت صاف نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ اب عمران خان کو گھبراناپڑے گا اگر آپ نے کرپشن نہیں کی ہے تو کیوں بھاگ رہےہیں ہماری خواہش ہے کہ عوام کو مصیبت سے نکالاجائے ہم جیل جانے اور جھوٹیں الزامات بھگتنے کو بھی تیار ہیں غیرآئینی آرڈیننس کیخلاف ہر قدم اٹھانے کوتیارہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان خود کہتے تھے کہ مہنگائی بڑھتی ہے تو اس کا مطلب حکمران کرپٹ ہیں آج مہنگائی ہورہی ہے اور کرسی پر وزیراعظم عمران خان بیٹھے ہیں، پنجاب کے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہاہے ، پوسٹنگ پر پیسےلیےجارہےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین لندن میں مزے کررہےہیں ان کی انکوائری کاکیا ہوا، سلائی مشین سے جو عمارتیں بنائی ہیں ان کاتو حساب دیں، پشاور بی آرٹی کی بسوں میں خودبخود آگ لگ رہی ہے نیب انکوائری نہیں کررہی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں