جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

‘یہ لوگ استعفے نہیں دیں گے’

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ لوگ اس طرح استعفےنہیں دیتےجس طرح اپوزیشن کہتی ہے ن لیگ ویسےہی ڈوبتی جارہی ہے یہ لوگ استعفےنہیں دیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام’سوال یہ ہے’ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک کی وجہ سےمعاشی غیراستحکام یقیناً آئے گا، ن لیگ ویسےہی ڈوبتی جارہی ہے یہ لوگ استعفےنہیں دیں گے، مجھے لگتا ہے18سے20ن لیگی استعفےدینگےباقی نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ڈنڈا بردار مدرسےکے بچوں کو سڑکوں پر لائےگی ایسےحالات دیکھ کرعالمی سطح پر پاکستان کاکیاامیج جائےگا، تحریک کیسےآگےبڑھےگی ان کی لیڈرشپ کےپاس جواب نہیں ہے، مریم نواز اور شاہدخاقان کا گروپ تو چاہتاہی تھا کہ شہبازشریف جیل جائیں۔

- Advertisement -

فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگ نےتوہم پردہشت گردی کی ایف آئی آرزکٹوائی ہوئی تھیں، غداری کےمقدمےسےمتعلق حکومت نےواضح مؤقف اپنایا، حکومت نےواضح کہاہماراغداری کے مقدمے سے تعلق نہیں، ن لیگ کابیانیہ مختلف ہے پارٹی میں نہیں باہرجمہوریت کی بات کریں، مسلم لیگ ن میں کوئی جمہوریت نہیں، مقبولیت زیادہ ہونےکی وجہ سے توکسی کوپارٹی صدرنہیں بنایا جاسکتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں