جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز : ڈاکٹر یاسمین راشد نے عوام کو خطرے سے آگاہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے عوام کو کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خدشات سے آگاہ کرتے ہوئے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے سے کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے عوام کو کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خدشات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران کورونا وائرس کے کیسزمیں بتدریج اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ، پنجاب کے تعلیمی اداروں میں ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے۔

ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث پوری دنیا میں عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی عائد ہوچکی ہے، ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے سے کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے، پنجاب میں کورونا وباء پر بہت مشکل سے قابو پایا گیا ہے۔

- Advertisement -

صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ صحت پنجاب نے عام اجتماعات کیلئے ایس اوپیز تیارکرلئے، عوام سے اجتماعات میں جانے پر مکمل گریز کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ سندھ کے بعض علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسزبڑھنے کے باعث دوبارہ لاک ڈاؤن شروع چکا ہے، پنجاب میں کیسز بڑھنے کی صورت میں لاک ڈاؤن کے باعث معاملات زندگی بری طرح متاثرہوسکتے ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعدادمیں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

Comments

اہم ترین

حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں

مزید خبریں