واشنگٹن: امریکا میں ایک سینئر رپورٹر لائیو رپورٹنگ کے دوران ایک جانور پر چلانے پر مجبور ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق درختوں پر رہنے والا امریکا کا ایک ممالیہ جانور راکون اس وقت ایک سینئر صحافی کی لائیو براڈکاسٹ میں رکاوٹ بن گیا جب وہ وائٹ ہاؤس کے باہر ڈونلڈ ٹرمپ کی صحت سے متعلق تازہ خبر دے رہا تھا۔
اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر شیئر کی گئی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سی این این کا سینئر صحافی جوئے جونز ایک راکون پر چلاتے ہوئے کہہ رہا ہے ’دفع ہو جاؤ‘۔
سینئر صحافی منگل کے دن وائٹ ہاؤس کے باہر کھڑا تھا اور چند سیکنڈ بعد ہی ٹی وی پر لائیو جانے والا تھا کہ راکون نے پیچھے سے آ کر خلل ڈال دیا، کیمرے میں یہ منظر ریکارڈ ہو گیا جسے سوشل میڈیا پر بہت زیادہ شیئر کیا گیا۔
Protector of the night.
The hero we deserve.
Joe. Johns.The raccoons never stood a chance. @joejohnscnn pic.twitter.com/ImyBjZXw42
— Omar Jimenez (@OmarJimenez) October 7, 2020
خلل پڑتے ہی صحافی نے پیچھے مڑ کر چلا کر کہا ’گیٹ لاسٹ‘ اور اس کی طرف کوئی چیز پھینکی تاکہ وہ بھاگ جائے۔
جوئے جونز دراصل وائٹ ہاؤس کے باہر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صحت سے متعلق تازہ خبر دے رہا تھا جب اس نے اچانک راکون کو دیکھ لیا۔
اس واقعے کے بعد جونز نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ دوسری مرتبہ ہے جب ایک راکون نے لائیو براڈ کاسٹ میں رکاوٹ ڈالی ہے، میرا خیال ہے کہ یہ روشنی کے پیچھے آتے ہیں۔
صحافی نے یہ بھی کہا کہ اس نے بس راکون کو ڈرا کر بھگانے کے لیے کچھ پھینکا تھا، جس سے کسی جانور کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔