پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

‏ نیشنل ٹی ٹوئنٹی؛ سرفراز احمد کی ٹیم کو جرمانہ

اشتہار

حیرت انگیز

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے دوران جمعہ کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے گئے سدرن پنجاب کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ کے باعث سندھ پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

میچ کے دوران سندھ نے مقررہ وقت سے2 اوورز کم کیے لہٰذا پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ برائے کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کی شق 2.22 کے تحت سندھ پر 25ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

آن فیلڈامپائرز غفار کاظمی اور راشد ریاض، تھرڈ امپائر آصف یعقوب اور فورتھ امپائر ثاقب خان نے سلو اوور ریٹ پر سندھ کو چارج کیا۔

سندھ کے کپتان سرفراز احمد کی جانب سے اعتراف کرنے پرمیچ ریفری ندیم ارشد نے سندھ پر جرمانہ عائد کردیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں