اشتہار

آواز سے دگنی رفتار سے سفر کرنے والا طیارہ متعارف

اشتہار

حیرت انگیز

آواز سے دگنی رفتار سے سفر کرنے والا طیارہ متعارف کروا دیا گیا، سپر سونک مستقبل کی جانب بڑھنا شروع کردیا ہے، ایکس بی 1 میں 3 الیکٹرک انجن استعمال کیے گئے ہیں جو 12 ہزار پونڈ تھرسٹ فراہم کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آواز سے دگنی رفتار سے سفر کرنے والا طیارہ متعارف کروادیا گیا، بوم سپر سونک نے پروٹو ٹائپ طیارہ ایکس بی ون پیش کردیا گیا۔

یہ کمرشل سپر سونک طیارہ آواز میں مقابلے میں دگنا زیادہ رفتار سے سفر کرے گا اور مسافروں کی قیمتی وقت کی بچت ہوسکے گی۔

- Advertisement -

کمپنی کے سی ای او بلیک شکول نے بتایا کہ ہم نے سپرسونک مستقبل کی جانب بڑھنا شروع کردیا ہے، آج ہم ہوائی سفر کے نئے عہد کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔

ایکس بی 1 میں 3 الیکٹرک انجن استعمال کیے گئے ہیں جو 12 ہزار پونڈ تھرسٹ فراہم کرتے ہیں، جبکہ لمبی ناک لینڈنگ کے دوران کاک پٹ سے رن وے کا منظر چھپاتی ہے، مگر کیمرے اس کی کمی پوری کردیتے ہیں۔

بلیک شکول نے بتایا کہ اس طیارے کو سپرسونک کارکردگی کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

کمپنی کا اصل مقصد کمرشل سپر سونک پروازوں کو بحال کرنا ہے جو کنکورڈیا کے ریٹائر ہونے کے بعد سے دیکھنے میں نہیں آئیں۔

یہ طیارہ آواز کی رفتار سے دوگنا تیزی سے پرواز کرسکے گا جس سے لندن اور نیویارک کے درمیان فاصلہ صرف 3 گھنٹے 15 منٹ میں طے ہوسکے گا، جو عام پروازوں میں 14 گھنٹے میں طے ہوتا ہے۔

یعنی اب لاہور سے کراچی کے لیے پرواز صرف آدھے گھنٹے میں ممکن ہوسکے گی، ایکس بی ون میں تین الیکٹرک انجن استعمال کیے گئے ہیں جو بارہ ہزار پونڈ تھرسٹ فراہم کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں