جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

’24 گھنٹوں کے دوران مزید 6 کرونا مریض‌ انتقال کرگئے’

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : چوبیس گھنٹوں کے دوران سندھ بھر میں کرونا وائرس کے 163 تصدیق شدہ کیسز سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرونا وائرس کی دوسری لہر نے انتظامیہ اور شہریوں کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے، سندھ میں کرونا کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد انتہائی تشویشناک ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 163 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ کرونا وائرس کے 8 ہزار 497 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

- Advertisement -

مراد علی شاہ نے کہا کہ 163 کرونا وائرس کیسز میں سے 22 کا تعلق کراچی سے ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ آج کرونا وائرس کے باعث مزید 6 مریض انتقال کرگئے۔

خیال رہے کہ سندھ بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد ایک لاکھ چالیس ہزار 130 سے زائد ہوگئی ہے جس میں سے 2549 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ 1 لاکھ 32 ہزار 796 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں