اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

کرونا وائرس کرنسی نوٹ اور موبائل فون اسکرین پر ایک ماہ تک زندہ رہتا ہے، تحقیق

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: آسٹریلیا کے ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ کرونا وائرس کرنسی نوٹ ، موبائل فون کی اسکرین اور بغیر زنگ والی دھات پر ایک ماہ تک زندہ رہ سکتا ہے۔

آسٹریلیا کی نیشنل سائنس ایجنسی نے کرونا کے دوبارہ پھیلاؤ کے حوالے سے تحقیقی مطالعہ کیا جس کے نتائج طبی جریدے Virology Journal میں شائع ہوئے ہیں۔

ماہرین نے انکشاف کیا کہ کرونا وائرس کو کرنسی نوٹ، بغیر زنگ والی دھات اور موبائل فون کے اسکرین پر 28 روز تک زندہ پایا گیا، جبکہ وائرس ٹھنڈے موسم میں زیادہ طاقتور پایا گیا۔

- Advertisement -

تحقیق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متاثرہ شخص کے منہ سے نکلنے والے تھوک میں کرونا کے جراثیم تین گھنٹے تک زندہ رہ سکتے ہیں جبکہ وائرس اسٹیل اور شیشے پر کاٹن سے زیادہ دیر تک زندہ رہ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: کیا کورونا وائرس اب پہلے جیسا ہلاکت خیز نہیں رہا؟

ماہرین کے مطابق تحقیقی نتائج ایک ماہ کے دوران حاصل کیے جانے والے ڈیٹا کی روشنی میں بنائے گئے ہیں۔

تحقیق کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ 30 سے چالیس ڈگری سینٹی گریڈ میں وائرس کا زندہ رہنا مشکل ہوتا ہے جبکہ اگر اس سے کم درجہ حرارت یعنی سرد موسم ہو تو یہ مزید طاقتور ہوجاتا ہے۔

ماہرین نے یہ بھی بتایا کہ سورج کی روشنی میں وائرس کا اثر کم ہوجاتا ہے جبکہ وی وی لائٹ میں اس کی طاقت دگنی ہوجاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے والی دوا سے متعلق امریکی صدر کا اہم بیان

اس تحقیق کی روشنی میں ماہرین نے ایک بار پھر کہا کہ ’کرونا وائرس ہمارے ساتھ طویل عرصے تک رہ سکتا ہے کیونکہ اس کے پھیلنے کے وسائل بہت زیادہ ہیں‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں