اشتہار

سعودی عرب میں شیئرز کی خریدو فروخت معطل

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں شیئرز کی خریدو فروخت ایک روز کے لیے معطل کردی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی شیئرز مارکیٹ میں دو مقامی بینکوں کے مطالبے پر ان کے شیئرز کی خریدوفروخت معطل کردی گئی ہے۔

تدال آل شیئرز انڈیکس نے کہا ہے کہ ’بینک الاہلی (این سی بی) نے مطالبہ کیا ہے کہ آج اتوار کو ایک دن کے لیے ان کے شیئرز کی خریدوفروخت روک دی جائے۔

- Advertisement -

تداول نے کہا ہے کہ ’تداول کے ضوابط کے مطابق بینک کے کہنے پر اس کے تمام شیئرز کی خرید و فروخت روک دی گئی ہے‘۔

’بینک نے اپنے شیئرز کی خرید و فروخت روکنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ’ایک اہم اور بنیادی بات کا اعلان ہونے والا ہے‘۔

تداول آل شیئرز انڈیکس نے کہا ہے کہ ’بعد ازاں اسی طرح کا مطالبہ سامبا بینک نے بھی کیا ہے‘۔

’سامبا بینک نے ایک دن کے لیے اپنے شیئرز کی خرید و فروخت روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک اہم اور بنیادی اعلان متوقع ہے‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں