اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے عاصم سلیم باجوہ کا بطور معاون خصوصی استعفیٰ قبول کرلیا تاہم وہ بطور چئیرمین سی پیک اتھارٹی اپنا کام جاری رکھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ اپنے پیغام میں کہا وزیراعظم سےمعاون خصوصی کا اضافہ عہدہ چھوڑنے کی درخواست کی ، وزیراعظم نےمیری درخواست منظور کرلی ہے۔
I requested the honourable Prime Minister to relinquish me from the additional portfolio of SAPM on Info & broadcasting. He very kindly approved my request
— Asim Saleem Bajwa (@AsimSBajwa) October 12, 2020
یاد رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ نے اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا ، وزیراعظم نےمعاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ کا استعفیٰ قبول نہیں کیا تھا اور کہا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ کے ثبوت اور وضاحت سے مطمئن ہوں۔
وزیراعظم نے عاصم سلیم باجوہ کو بطورمعاون خصوصی کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔
چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا تھا کہ پاکستان کے مستقبل یعنی سی پیک پر توجہ رکھنا چاہتا ہوں، فیملی کو اپنے فیصلے سے متعلق آگاہ کیا تو سب خوش ہوگئے، وزارت اطلاعات ذمہ داری لینا نہیں چاہتا تھا، میڈیا اور حکومت میں پل کا کردار ادا کرسکتا ہوں، اس لیے ذمہ داری لی، وزارت اطلاعات میں ذمہ داری ملکی خدمت کے لیے لی تھی۔