جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

کرونا کی دوسری لہر: دنیا بھر میں ایک دن میں 3 ہزار 700 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

شنگھائی: دنیا بھر میں کرونا وائرس انفکیشن سے اموات کی تعداد 10 لاکھ 85 ہزار سے تجاوز کر گئی، کرونا کی اس دوسری لہر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 700 افراد ہلاک جب کہ ڈھائی لاکھ افراد میں وائرس کی تصدیق کی گئی۔

شنگھائی کی نجی سافٹ ویئر سلوشن کمپنی کی ریفرنس ویب سائٹ ورلڈومیٹر کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں نئے کرونا وائرس کو وِڈ نائنٹین سے ہلاکتیں 10 لاکھ 85 ہزار 500 ہو گئی ہیں۔

یہ مہلک وائرس اب تک دنیا کے 214 ممالک اور علاقوں میں 3 کروڑ اور 80 لاکھ 49 ہزار انسانوں کو متاثر کر چکا ہے، دوسری طرف وائرس سے لگنے والی بیماری سے اب تک 2 کروڑ 86 لاکھ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

چین سے نمودار ہونے والے اس وائرس نے سب سے زیادہ تباہی امریکا میں پھیلائی، اب تک وائرس سے امریکا میں 2 لاکھ 20 ہزار افراد جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 80 لاکھ 27 ہزار ہے، جن میں 51 لاکھ 84 ہزار مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

بھارت میں وائرس کے مزید 55 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے، مجموعی متاثرین کی تعداد 71 لاکھ 75 ہزار سے تجاوز کر گئی، جب کہ اموات 1 لاکھ 9 ہزار 800 ہو چکی ہیں۔

برازیل میں کرونا وائرس سے ہلاکتیں بڑھ کر 1 لاکھ 50 ہزار ہو گئی ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 51 لاکھ 3 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ روس میں وائرس سے اموات 22 ہزار 700 سے زائد ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ 12 ہزار ہو چکی ہے۔

چین میں کرونا کے نئے کیسز سامنے آنے لگے ہیں، شہر چنگ ڈاؤ میں 9 کیس رپورٹ ہوئے، جس پر چینی حکومت نے چنگ ڈاؤ کی پوری آبادی کے ٹیسٹ کرانے کا اعلان کیا ہے، چینی حکام کا کہنا ہے کہ 5 دن میں شہر کی تمام 90 لاکھ آبادی کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں