جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

نواز شریف کی وطن واپسی: پاکستان اور برطانیہ کے درمیان اعلیٰ سطح کے رابطے جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان اعلیٰ سطح کے رابطے جاری ہے، ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا ہے ایکسٹرڈیشن پر متعلقہ حکام سے رابطے جلد منظر عام پر آ جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے حکومتی اقدامات میں تیزی آگئی، اس حوالے سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان اعلیٰ سطح کے رابطے جاری ہے۔

وزیراعظم کے مشیر اور ماہر قانون ڈاکٹر بابر اعوان نے اے آر وائی نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی ایکسٹرڈیشن کیلئے 3مراحل میں کام ہو رہا ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے باضابطہ ایکسٹرڈیشن کی درخواست کی گئی ہے،اسی ماہ ہندوستان کے ایک اور ٹیکس چور کی ایکسٹرڈیشن کاعمل مکمل ہوا ہے۔

- Advertisement -

ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ میں متعلقہ حکام رابطے میں ہیں، ایکسٹرڈیشن پرمتعلقہ حکام سےرابطے جلد منظر عام پر آ جائیں گے، 8 سے 10 دن میں دو بڑی چوریاں سامنے آنے والی ہیں، قوم حیران ہو جائے گی کس قدر بڑی واردات کی گئی ہے، ایک چوری 25 ارب روپے تک کی بھی کی گئی ہے۔

وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ چور اکٹھے ہو کر شور مچا رہے ہیں کہ ٹرپل پلس این آر او دیا جائے، جلسے جلوس وہ کر رہا ہے جو ڈکیتی نما چوریوں میں ملوث ہے، اداروں کے اوپر دباؤ ڈال کر ماورائے آئین استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جلسوں کی فنڈنگ کرنے والا وہی ہے جس نے خلائی مخلوق کانعرہ لگایا تھا، اب بھی جلسوں کا نتیجہ کیوں نکالا والے جلسوں جیسا ہو گا، اپوزیشن استعفیٰ استعفیٰ کھیل رہی ہے اور کھیلتی رہے گی۔

ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ اپوزیشن والے کبھی استعفی نہیں دیں گے، ان کو معلوم ہے مستعفی ہوئے تو پھرعوام کے پاس جانا پڑے گا، کرپشن، میگا منی لانڈرنگ کے داغ کیسےعوام کے پاس لے جا سکتے ہیں، یہ استعفے دینا چاہیں تو دو دن بعد پارلیمنٹ کا اجلاس ہو رہا ہے، اسپیکرقومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو استعفے جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

ماہر قانون کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے انتخابات ملتوی ہونےکی صرف ایک صورت ہے، واحد راستہ سندھ اسمبلی کو سندھ کی حکومت توڑنی پڑے گی، الیکٹورل کالج کا پورا حصہ درمیان سے غائب ہو تو اسے پورا کرنا قانونی تقاض اہوگا، اس کے علاوہ کوئی آئینی راستہ نہیں ہے کہ سینیٹ انتخابات ملتوی ہوں۔

انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں سینیٹ کو توڑا ہی نہیں جا سکتا، سینیٹ ممبران کی تین تین سال کی الگ الگ مدت ہے ، آئینی ادارے کا تسلسل برقرار رہتا ہے تحلیل نہیں ہو سکے گا، حکومت اور اس کے اتحادی استعفیٰ نہیں دیں گے، یہ مستعفی ہوں تو الیکشن کمیشن ضمنی انتخابات کرا دے گا، ماضی میں ایک دن میں 21 ،21 انتخابات ہو چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں