جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

قابض بھارتی فوج کے کشمیری نوجوانوں پر تشدد کے واقعات میں اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر : بھارتی فورسز نے دو کشمیری نوجوانوں کو بلاوجہ بدترین تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی حالت میں پھینک دیا، کشمیری نوجوانوں پر تشدد کے واقعات پر قابض فورسز کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور بھارتی فورسز کی جانب سے کشمیری نوجوانوں پر تشدد کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے دو کشمیری نوجوانوں کو بلاوجہ بدترین تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی حالت میں پھینک دیا، زخمی نوجوانوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

کشمیری نوجوانوں پر تشدد کے واقعات کے بعد سرینگر میں احتجاج کیا گیا، جس میں مظاہرین نے قابض فورسز کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

خیال رہے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی 14 ماہ سے مسلسل جاری ہے، جس پر عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، بھارتی قابض فورسز نے اس دوران 253 کشمیریوں کو شہید کیا جب کہ 14 ہزار کشمیریوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جن میں سے ایک تعداد کو بھارتی جیلوں میں بھی منتقل کیا گیا ہے۔

اب تک پرتشدد کارروائیوں میں 1400 سے زائد کشمیری زخمی ہوئے، فورسز کے ہاتھوں 968 مکانات بھی مسمار ہوئے جبکہ مقبوضہ وادی میں 89 خواتین کے ساتھ عصمت دری کے واقعات پیش آئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں