اشتہار

ڈرائیور کے بغیر گاڑی کیسے چلی؟ ویڈیو نے معمہ حل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں ڈرائیور کے بغیر گاڑی سڑک پر رواں دواں ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر کئی ایسی ویڈیوز سامنے آتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین یقین کرلیتے ہیں لیکن اس کی حقیقت کچھ اور ہوتی ہے اور بعد میں ان کی حیرت کی انتہا نہیں رہتی۔

بھارتی ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے ڈرائیور کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈرائیونگ سیٹ پر کوئی بھی موجود نہیں ہے جبکہ ایک شخص سائیڈ پر سکون سے بیٹھا منزل کی جانب رواں دواں ہے۔

- Advertisement -

 ویڈیو دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی میں ایک شخص ہی بغیر ماسک کے موجود ہے اور پیچھے سے آنے والے افراد یہ سارا منظر دیکھ کر کچھ دیر کے لیے حیران ہوگئے۔

ایک صارف نے کہا کہ ’اس کا ڈرائیور ایک پوشیدہ آدمی ہونا چاہئے۔‘ ایک اور نے کہا کہ ’تو کیا بھوت موجود ہے، کسی نے مذاق میں کہا کہ ’انڈین ٹیسلا ماڈل، فرق صرف اتنا ہے کہ وہاں کوئی کمپیوٹر نہیں ہے۔

مذکورہ ویڈیو کا معمہ حل ہوگیا، درحقیقت مسافروں کی نشست پر بیٹھے شخص نے یہ راز رکھا ہوا ہے، وہی ہے جو اپنا بازو بڑھا کا اسٹیئرنگ وہیل کو سنبھال رہا ہے، کار دو طرفہ ہینڈل سسٹم استعمال کررہی ہے جو اسکول کی کاروں کو چلانے کے لیے استعمال ہوتا ہے، ڈرائیور کے ساتھ بیٹھنے والا مسافر بھی انفرادی کلچ، ایکسلیٹر اور بریک پیڈل رکھتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں