ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

پانچ منٹ میں چاکلیٹ والے پاپ کارن بنانے کا طریقہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاپ کارن بچوں اور بڑوں سب ہی کو پسند ہوتے ہیں اور اگر بات ہو کیریمل پاپ کارن کی تو پاپ کارن کھانے کا مزہ دوبالا ہوجاتا ہے۔

پاپ کارن کو گھر میں بھی باآسانی بنایا جاسکتا ہے جس کے لیے بازار میں کارن کے پیکٹ دستیاب ہیں جنہیں اوون میں تیار کرنا ہوتا ہے۔

اسی طرح پاپ کارن تیار کرنا بھی چنداں مشکل نہیں اور مندرجہ ذیل ترکیب سے آپ باآسانی اسے گھر میں تیار کرسکتے ہیں۔

اجزا

مکئی ایک کپ

براؤن شوگر آدھا کپ

مکھن چوتھائی کپ

تیل آدھا کپ

پسی ہوئی چاکلیٹ حسب ذائقہ

ترکیب

فرائی پان کو چولہے پر رکھیں اور کچھ دیر بعد اس میں مکھن ڈالیں

پھر تھوڑا سا تیل اور براؤن شوگر ڈال دیں

اب اس میں مکئی ڈال کر اچھی طرح سے ملائیں اور پھر اوپر ڈھکنا ڈھک دیں تاکہ مکئی پھوٹ کر باہر نہ آئے

جب مکئی پھول جائے اور پاپ کارن کی صورت میں آجائے تو اس میں آدھی پیالی پسی ہوئی چاکلیٹ ڈال کر ملا لیں۔

یہ لیں پانچ منٹ میں چاکلیٹ پاپ کارن تیار ہوگئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں