واشنگٹن : امریکی شہر نیویارک میں رکھا ڈائنوسار کا مکمل ڈھانچہ پانچ ارب روپے میں نیلام کردیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست جنوبی ڈکوٹا سے سنہ 1987 میں دریافت ہونے والی ٹی ریکس کی باقیات ریکارڈ قیمت پر نیلام ہوئی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ٹی ریکس زمین پر ساڑھے چھ کروڑ سال قبل پائے جاتے تھے، جن کی لمبائی 40 فٹ، اونچائی 13 فٹ جبکہ وزن 8 ٹن قریب ہوگا۔
- Advertisement -
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ماہرین کو اس ٹی ریکس کی 188 ہڈیوں کو جوڑنے میں 30 ہزار گھنٹے لگے تھے۔
خیال رہے کہ کروڑوں سال قبل ہماری زمین پر قوی الجثہ ڈائنو سارز رہا کرتے تھے، پھر ایک شہاب ثاقب کے زمین سے ٹکراؤ کے نتیجے میں زمین پر ہولناک تباہی رونما ہوئی جس میں ڈائنو سار کی نسل بھی ختم ہوگئی۔