جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

افغانستان سے فوج کا انخلاء امریکی مفادات سے مشروط ہے، جنرل مارک ملے

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی جنرل مارک ملے نے کہا ہے کہ افغانستان سے فوج کا انخلاء امریکی قومی سلامتی کے مفادات سے مشروط ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل مارک ملے سے برسوں سے خانہ جنگی کے شکار افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کو مشروط قرار دیا ہے۔

جنرل مارک ملے نے کہا ہے کہ امریکی افواج کا انخلاء تشدد میں کمی اور رواں برس فروری میں طالبان سے ہونے والے معاہدے پر منحصر ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ امریکا بہت ذمہ داری کیساتھ جنگ کو ختم کرنے کی کوشش کررہا ہے لیکن جنگ ختم کرنے کی شرائط یہ ہوں گی، افغانستان امریکی قومی مفادات کے تحفظ کی ضمانت سے دے جو افغانستان میں داو پر لگا ہے۔

خیال رہے کہ امریکی مشیر قومی سلامتی رابرٹ براﺅن نے بھی اعلان کیا تھا کہ افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد کم کر کے 2500 کر دی جائے گا۔

افغان طالبان سے طے کے گئے معاہدے میں امریکہ نے 2021 کے وسط تک تمام فوجی افغانستان سے نکالنے کا وعدہ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں