راولپنڈی : پاک فوج نے بین الاقوامی ملٹری ڈرل مقابلہ جیت لیا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان آرمی نے مسلسل تیسرے سال مقابلے کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔
تفصیلات کے مطابقپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ پاکستان نے تیسری بار برطانیہ میں منعقدہ پیس اسٹکنگ مقابلے جیت لیے ، رائل ملٹری اکیڈمی میں ہونے والے مقابلے میں پاکستان آرمی نے مسلسل تیسرے سال کامیابی حاصل کی، پاکستان ملٹری اکیڈمی کی ٹیم نے ان مقابلوں میں پاک فوج کی نمائندگی کی۔
#PakistanArmy won international military drill competition known as Pace Sticking Competition held at Royal Military Academy #Sandhurst, UK. This is 3rd consecutive year that Pakistan won this competition. #PMA represented Pakistan Army in the event. pic.twitter.com/LZ7lKNC5TB
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) October 14, 2020
یاد رہے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان ملٹری اکیڈمی میں انتہائی اہم خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ ایسی فوج کاحصہ بننے جارہے ہیں، جو پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے لئے جانی جاتی ہے، آپ نے اپنے آپ کو عظیم، مقدس، انتہائی چیلنجنگ پروفیشن کیلئے اہل ثابت کیا۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمی نے دہشت گردی کوشکست دی ، فروری2019 میں اپنے سے 5 گنا بڑے دشمن کو ہزیمت سے دوچارکیا، پاکستان آرمی ہماری قابل فخرقوم کی خوبصورت اورحقیقی عکاس ہے۔
انھوں نے کہا تھا کہ قوم کا افواج پراعتماد، مضبوط رشتہ ان بے شمارقربانیوں کا ثمر ہے، وہ قربانیاں جوہمارے غازیوں اورشہیدوں نے اپنے لہو سے رقم کیں، آپ پرلازم ہےاس رشتے کو مضبوط سے مضبوط تر بناتے جائیں۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا کہ وہ دشمن جو تباہی کا منصوبہ بنائے بیٹھے تھے مایوسی سےہماری کامیابیاں دیکھ رہے ہیں، ہمارے دشمن اپنے عزائم میں ناکام ہونے کے بعد دل شکستہ ہیں ، دشمن کی مایوسی میں پاکستان کو 24 گھنٹے ہائبرڈوار کا سامنا ہے، اس ہائبرڈوارکاہدف عوام ہیں اور میدانِ جنگ انسانی ذہن ہیں، ہرسطح پر قومی قیادت ہائبرڈوارکا ہدف ہے۔