اشتہار

یوٹیوب کا بڑی پابندی عائد کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : معروف ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے کرونا وائرس سے متعلق غلط معلومات پھیلانے پر پابندی عائد کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فیس بک انتطامیہ کے بعد ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے بھی مہلک ترین کوویڈ 19 وائرس سے متعلق غلط معلومات پر مبنی ویڈیوز کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یوٹیوب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی وبا سے متعلق جھوٹ اور سازشی نظریات کے خلاف قوائد میں اضافہ کررہے ہیں۔

- Advertisement -

یوٹیوب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ویب سائٹ پر نیشنل ہیلتھ سروس یا عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کی رائے سے متصادم تمام ویڈیو کو ہٹا دیا جائے گا تاہم یہ پابندی بلا معاوضہ پوسٹوں اور تبصروں پر لاگو نہیں ہوگی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل فیس بک انتظامیہ کی جانب سے غلط معلومات اور افواہوں کو معاشرے میں پھیلنے سے روکنے کےلیے ایسی ہی پابندی عائد کی جاچکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں