اشتہار

دبئی، اے ٹی ایم مشین چرانے کی واردات

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاستی پولیس نے اے ٹیم مشین چرانے کی کوشش کرنے والے تین رکنی گینگ کو 7 ماہ بعد گرفتار کرلیا۔

گلف ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق دبئی کے اسٹور میں گاہکوں کی آسانی کے لیے اے ٹی ایم مشین نصب کی گئی تھی جسے مارچ کے مہینے میں چند لوگوں نے اکھاڑ کر لے جانے کی کوشش کی۔

پولیس حکام کے مطابق دکاندار نے مارچ میں شکایت درج کرائی کہ اُس کے اسٹور پر نصب اے ٹی ایم مشین سے کسی نے چھیڑ چھاڑ کی۔

- Advertisement -

دکان دار نے دائر درخواست میں پولیس کو آگاہ کیا تھا کہ نامعلوم ملزمان نے اسٹور کا دروازہ بھی توڑا تھا۔

پولیس نے شکایت درج ہونے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تین ملزمان کو شناخت کے بعد گرفتار کیا۔

ملزمان کو اتوار کے روز عدالت میں پیش کیا، سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ چوری کرنے والے گروہ کا تعلق ایشیائی ملک سے ہے۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان کو شناخت کے بعد گرفتار کیا گیا، تحقیقات کے دوران انہوں نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا۔پولیس حکام کے مطابق فوٹیج میں ملزمان کو اے ٹی ایم اکھاڑتے اور دکان کا دروازہ توڑتے دیکھا گیا تھا۔

عدالت نے کیس کا فیصلہ ہونے تک ملزمان کو جیل بھیج دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں