اسلام آباد : وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اپوزیشن کو جناح اسٹیڈیم بھرنے کا چیلنج دے دیا اور کہا اپوزیشن کو اسٹیڈیم میں جلسے کی اجازت دیدی، سڑکوں پر ریلی کی اجازت نہیں دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈرشپ کرپشن بچاؤ کیلئے مجمع اکٹھا کر رہی ہے، فیملی لمیٹڈ کمپنی مال بچانےکیلئےسڑکوں پر آئی ہے۔
بطورجمہوری حکومت ہم نےاپوزیشن کوجلسےکی اجازت دےدی، اپوزیشن کوچیلنج کرتاہوں کہ اب جناح اسٹیڈیم بھرکردکھائیں، اگرسڑکوں پرجلسہ کیاتواس کی اجازت ہم نہیں دیں گے،شبلی فراز
ہم جلسےکرتےرہے،عوام کوتنگ کرنےکی سیاست پریقین نہیں رکھتے، یہ اسٹیڈیم میں جلسہ کرتے ہوئے دیے گئے، ایس اوپیزپرعمل کریں۔
اپوزیشن کرپشن بچانےکیلئےعوام کوایسےماحول میں جھونک رہی ہے، یہ جلسہ صرف حکومت پردباؤ ڈالنےکی نا کام کوشش ہے، حکومت کسی قسم کے دباؤ میں نہیں آئے گی۔
خیال رہے پی ڈی ایم نے جناح اسٹیڈیم میں جلسہ کی اجازت کے بعد تیاریاں شروع کر دی ہیں ،جناح اسٹیڈیم میں قائدین کے لیے اسٹیج بنایا جا رہا ہے اور لائٹس لگائی جا رہی ہیں جبکہ بڑی اسکرین بھی لگائی جائے گی، جس پر میاں نواز شریف جلسہ سے ویڈیو لنک خطاب کریں۔