اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

مکران کوسٹل ہائی وے پر او جی ڈی سی ایل کے قافلے پرحملہ ، سیکورٹی پر مامور 6 اہلکارشہید

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : مکران کوسٹل ہائی وے پر او جی ڈی سی ایل کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے میں سیکورٹی پر مامور 6 اہلکارشہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے پر او جی ڈی سی ایل کے کانوائے پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں سیکورٹی پر مامور 6 اہلکار شہید ہوگئے۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کوسٹل ہائی وے پر بھی ٹاپ کے مقام پر پیش آیا،دو گاڑیوں میں کمپنی کے ملازمین کو کراچی لے جایا جا رہا تھا اور ان کی حفاظت کے لیے ایف سی کی دو گاڑیاں بھی ساتھ تھیں۔

- Advertisement -

بزی ٹاپ کے مقام پر نامعلوم حملہ آوروں نے قافلے میں شامل گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ کی اور راکٹ کے گولے بھی داغے، ایف سی اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی تاہم حملہ آوروں کی ایک گولی ایف سی گاڑی کے فیول ٹینک میں لگی، جس سے آگ بھڑک اٹھی۔

حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نےعلاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

خیال  رہے  اپریل 2019  میں بسوں سے اتار کر 14 مسافروں کو قتل کر دیا گیا تھا جن میں بیشتر پاک بحریہ اور کوسٹ گارڈ کے اہلکار تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں