اشتہار

وسیم احمد گذشتہ 30 سال سے پولیو کے خاتمے کے لئے مصروف عمل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی:شہر قائد سے تعلق رکھنے والے وسیم احمد گذشتہ تیس سال سے پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمے کے لئے مصروف عمل ہیں،وسیم احمد نے پولیو سے انکاری افراد کو موذی مرض کے مکمل خاتمے کی سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وسیم احمد گذشتہ تیس سال سے انسداد پولیو مہم سے وابستہ ہیں،وہ پولیو کے خاتمے کیلئے فیلڈ ورک کے علاوہ مختلف پولیو مراکز میں بھی اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں،اس کے علاوہ وہ شہر کے بنیادی صحت مراکز میں اپنے فرائض سر انجام دیتے ہیں،بنیادی صحت مراکز آنے والے والدین کو حفاظتی ٹیکہ جات سمیت پولیو مہم کی آگاہی کے فرائض بھی ادا کرتے ہیں۔

ساتھ ساتھ وہ روزانہ انسداد پولیو مہم کی ٹیموں کی رہنمائی کے علاوہ قومی و صوبائی انسداد پولیو مہم میں بھی بھرپور معاونت کرتے ہیں۔

- Advertisement -

وسیم احمد کا کہنا ہے کہ روزانہ صبح نوبجے سے شام پانچ بجے تک معمول کی پولیو مہم میں کردار ادا کرنا اب ان کا اہم فریضہ بن چکا ہے،وہ پر عزم ہے کہ تمام تر مشکلات کے باوجود مملکت پاکستان سے پولیو کا خاتمہ لازمی ہوگا،انہیں شکوہ ہے کہ پولیو کے انکاری کیسز پولیو کے خاتمے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان دنیا کے دو ایسے ممالک ہیں جہاں کئی سالوں سے انسداد پولیو مہم چلانے کے باوجود پولیو کا مکمل خاتمہ نہ ہوسکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں