منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

نجکاری کے لئے پیش کئے جانے والے 19 اداروں کے نام سامنے آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نجکاری کے لئے پیش کئے جانے والے 19 اداروں کے نام سامنے آگئے ، پی آئی اے کا روز ویلٹ ہوٹل نیویارک بھی نجکاری فہرست میں شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجکاری کی فہرست میں شامل 19 اداروں کی فہرست سینیٹ میں پیش کردی گئی ، پی آئی اے کا روزویلٹ ہوٹل نیویارک بھی نجکاری کی فہرست میں شامل ہیں۔

نجکاری کی فہرست مں بلوکی پاورپلانٹ،حویلی بہادرشاہ پلانٹ، ایس ایم ای بینک ، فرسٹ ویمن بینک ، پاکستان اسٹیل،پاکستان انجینئرنگ کمپنی ، سروسز انٹرنیشنل ہوٹل، جناح کنونشن سینٹر اور ماڑی پیٹرولیم بھی شامل ہیں۔

نندی پورپاورپلانٹ،اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن ، اوجی ڈی سی ایل،پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ،گدوپاورپلانٹ ، نندی پورپاورپلانٹ،اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن نجکاری فہرست میں شامل ہیں۔

یاد رہے وفاقی وزیر نجکاری میاں محمد سومرو نے کہا تھا کہ غیر یقینی صورتحال نہیں،نجکاری پلان کے مطابق کر رہے ہیں، آرڈیننس بن چکا ،اس کے تحت سرکاری اداروں کی نجکاری ہو رہی ہے،آرڈیننس کے تحت شفافیت کو برقرار رکھتے ہوئے نیلامی کر رہے ہیں۔

میاں محمد سومرو کا کہنا تھا کہ اسٹیل مل، ماڑی گیس فیلڈ،کنونشن سینٹر اسلام آباد،سروسز ہوٹل، ایس ایم ای بینک، پی پی ایل،گدو پاورپلانٹ اور پاور کمپنیوں سمیت 19 ادارے نجکاری لسٹ میں شامل ہیں۔

انہوں‌ نے بتایا کہ اس سال نجکاری سے 100 ارب روپے حاصل کرنے کا ہدف ہے،پی آئی اے کا روز ویلیٹ ہوٹل لیز پر دیا جائے گا، فروخت کیا گیا ادارہ ٹھیک کام نہ کرے تو اس بارے میں فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بجلی کی دو تقسیم کار کمپنیاں نجکاری فہرست میں شامل ہیں،اسٹیل مل کی نجکاری کے طریقہ کار طے کیا جا رہا ہے، اسٹیل مل کے ذمہ دار واجبات ادائیگی کے بعد فروخت کی بھی تجویز ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں