اشتہار

18 سال تک فری وائی فائی کی آفر

اشتہار

حیرت انگیز

برن: یورپی ملک سوئٹزر لینڈ میں 18 سال تک فری وائی فائی کی آفر حاصل کرنے کے لیے والدین نے اپنی نومولود بچی کو وائی فائی کمپنی کے نام سے موسوم کردیا۔

غیرملکی خبرساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سائٹزر لینڈ میں ‘ٹی وائی فائی’ نامی کمپنی نے آفر دی ہے کہ جو شخص اپنے نومولود بچے کا نام کمپنی کے نام پر رکھے گا اسے 18 سال تک فری وائی فائی سروس دی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی نے پیش کش کی ہے کہ اگر کوئی جوڑا اپنے بچے کا نام ‘ٹی وائی فیا’ یا ‘ٹی وائی فیوس’ رکھے گا وہ مفت میں اٹھارہ سال تک انٹرنیٹ کی سہولت سے مستفید ہوسکے گا۔

- Advertisement -

اسی ضمن میں ایک والدین نے اپنی بچی کا نام ٹی وائی فیا رکھ دیا، یہ آفر اٹھارہ سال تک رہے گی جس کے بعد والدین اگر چاہیں تو اپنے بچے کا نام تبدیل بھی کرسکتے ہیں۔

بچی کے والد کا کہنا ہے کہ ٹی وائی فیا نام سن کر مجھے منفرد اور اچھا بھی لگا اسی لیے یہ نام رکھا۔ وائی فائی کمپنی کے مطابق اس آفر کے تحت بچے کے ٹی وائی فیا اور ٹی وائی فیوس نام کے ساتھ کوئی دوسرا نام بھی ہوسکتا ہے لیکن بچے کے پیدائشی سرٹیفکیٹ پر کمپنی سے منسوب نام بھی درج ہونا ضروری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں