تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

کرونا وبا: جاپان کی معروف دوا ساز کمپنی کی حکومت سے درخواست

ٹوکیو: جاپان کی معروف دوا ساز کمپنی نے حکومت سے اپنی اینٹی فلُو دوا کووڈ 19 کے مریضوں کے لیے استعمال کرنے کی اجازت مانگی ہے اور اس کے لیے کمپنی نے حکومت کو باقاعدہ درخواست دے دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فیوجی فلم ہولڈنگ گروپ آف کمپنیز میں شامل فیوجی فلم تویاما کیمیکل نے اپنے بیان میں کہا کہ کمپنی نے کرونا وائرس کے مریضوں پر دوا کی آزمائش کے نتائج کا گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا۔

نتائج کے مطابق ایویگان لینے والے مریضوں میں دو سے تین روز کے دوران فلو کے انفیکشن کی علامات میں بہتری آئی اور ان کے انفیکشن ٹیسٹ کا نتیجہ بھی منفی آیا تھا، کمپنی نے مزید کہا کہ اس دوا کے استعمال کے بعد مریض کی زندگی کو کوئی نیا مسئلہ بھی لاحق نہیں ہوا۔

فیوجی فلم گروپ کا کہنا تھا کہ کووِڈ 19 کے مریضوں تک جلد از جلد یہ دوا پہنچانے اور اس وائرس کا پھیلاؤ روکنے کی کوشش کی جارہی ہے اور اسی مقصد کے لئے جاپان کی وزارتِ صحت کو درخواست دی ہے۔ تاہم جاپان کے وزیرِ صحت کا کہنا ہے کہ حتمی فیصلہ کرنے سے قبل وزارت اس دوا کے محفوظ اور اثر انگیز ہونے کا جائزہ لے گی۔

واضح رہے کہ جاپان میں اینٹی وائرل دوا ریمڈیسیوئر، جسے ایبولا کے مریضوں کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا تھا، اب کووڈ 19 کے مؤثر علاج کے لیے منظور کی جا چکی ہے،اس کے علاوہ اسٹیرائیڈ ڈیکسامیتھاسون کی بھی بطور آپشن استعمال کرنے کی اجازت دی جاچکی ہے۔

Comments

- Advertisement -