اشتہار

پاکستان میں لوگوں کی بے احتیاطی سے کورونا کی دوسری لہر کا خطرہ ، آفیشل تھریٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب میں کورونا کی دوسری لہر کے خطرے کے پیش نظر آفیشل تھریٹ جاری کر دیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا میں مبتلا متعدد افسران اور وزرا کی حالت خراب ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں لوگوں کی بےاحتیاطی سےکورونا کی دوسری لہر کا خطرہ ہے ، صوبائی حکومت نے خطرے کے پیش نظر آفیشل تھریٹ جاری کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کابینہ کےمتعدد وزراکورونا وائرس کا شکار ہوگئے اور کورونا میں مبتلامتعددافسران اوروزراکی حالت خراب ہے، صوبائی وزرا اسلم اقبال، حسین جہانیاں گردیزی اور زیرخوراک علیم خان کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق اہم عہدوں پرفائز افسران کورونا کا شکار ہورہے ہیں، چیئرمین پی اینڈ ڈی اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی بھی کورونا میں مبتلا ہیں۔

خیال رہے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب میں کوروناکیسزکی تعدادمیں اضافہ ہواہے اور صوبےمیں کوروناایکٹوکیسزکی تعداد 2016 ہوگئی ہے۔

عثمان بزدار نے بتایا کہ 24گھنٹےمیں 130نئے کیس سامنےآئے اور 2مریض انتقال کرگئے، صوبے میں اب تک 2283مریض جاں بحق اور 101301مریضوں میں سے 97002صحت یاب ہوچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں