منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

پنجاب: کرونا کیسز میں اضافہ، وزیراعلیٰ نے متنبہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے متنبہ کیا کہ صوبے میں کرونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، پنجاب میں کرونا ایکٹو کیسز کی تعداد 2016ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے میں 24گھنٹوں کے دوران 130نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 2مریض انتقال کرگئے، پنجاب میں اب تک 2283مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 24گھنٹے میں کرونا کی تشخیص کے لیے 11672ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک 101301مریضوں میں سے 97002 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب ذرایع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں لوگوں کی بےاحتیاطی سے کرونا کی دوسری لہر کا خطرہ ہے، اسی کے پیش نظر صوبائی حکومت نے آفیشل تھریٹ جاری کر دیا، پنجاب کابینہ کے متعدد وزرا بھی کرونا وائرس کا شکار ہیں۔

ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا سے 7 افراد جاں بحق

ذرایع کے مطابق کرونا میں مبتلا متعدد افسران اور وزرا کی حالت خراب ہے۔ صوبائی وزرا اسلم اقبال اور حسین جہانیاں گردیزی کرونا سے متاثر ہیں، وزیرخوراک علیم خان بھی کرونا وائرس کا شکار ہوئے۔

دریں اثنا ذرایع نے بھی بتایا کہ اہم عہدوں پر فائز افسران کرونا کا شکار ہورہے ہیں۔ چیئرمین پی اینڈ ڈی اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی میں بھی کروناوائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

اہم ترین

حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں

مزید خبریں