اشتہار

پی سی بی نے کھلاڑیوں کو وارننگ جاری کردی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی کر کے دوسروں کے لیے خطرہ بننے والے آفیشلز اور کرکٹرز کو وارننگ جاری کر دی۔

بارہ قومی کرکٹرز اور آفیشلز نے بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی کی۔ بائیو سیکیور ببل توڑنے والوں میں امام الحق، یاسر شاہ، محمد حفیظ، عبدالرزاق، خرم منظور، سہیل خان، کامران اکمل، انور علی، راشد خان اور باسط علی شامل ہیں۔

فخر زمان اور عثمان شنواری کا فیملی سمیت دوبارہ ٹیسٹ لیا جائے گا۔کھلاڑیوں کو دوبارہ ٹیسٹ کروانا پڑے گا۔
کورونا وائرس ٹیسٹ کے اخراجات بھی کھلاڑی خود ہی برداشت کریں گے۔

- Advertisement -

پی سی بی کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان نے خلاف ورزی کرنے والے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا عمل بالکل ناقابل برداشت اور ناقابل قبول ہے جس سے دوسروں کے لیے خطرات بڑھ جائیں۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں میچ آفیشلز کے ساتھ ساتھ سینیئر کھلاڑیوں نے بھی بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی کی اور یہ طرز عمل انتہائی افسوسناک ہے جس سے دوسروں کی صحت اور ٹورنامنٹ کی ساکھ کو نقصان پہنچے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں