اشتہار

دو منہ والی شارک، دیکھنے والوں کے ہوش اڑ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں شارک کی ایسی قسم پائی گئی ہے، جو کہ دو منہ پر مشتمل ہے، سائنسدانوں نے اسے حیرت انگیز قرار دیا ہے۔

شارک کی اس نوزائیدہ قسم کو مغربی ہندوستان کے صوبے مہاراشٹر کے قریب نیتن پاٹل نے ماہی گیر نے پکڑا تھا،ماہی گیر نے اس بات کا احساس کئے بغیر کہ شارک کتنی نایاب ہے،اسے دوبارہ پانی میں پھینک دیا، مگر اس سے قبل وہ اس کی تصویریں بناچکا تھا۔

نیتن پاٹل کا کہنا تھا کہ ہم اتنی چھوٹی مچھلی خاص طور پر شارک کو بطور غذا استعمال نہیں کرتے،اسی لئے میں نے اسے عجیب سمجھتے ہوئے واپس پانی میں پھینکنے کا فیصلہ کیا،مگر مجھے اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ یہ شارک کتنی نایاب ہے۔

- Advertisement -

ایک اور مقامی ماہی گیر نے کہا کہ ہم نے پہلے کبھی ایسا کچھ نہیں دیکھا تھا، ہمارا ماننا ہے کہ شاید ایک بڑی شارک نے اس دوہرے سر والے شارک کے بچے کو جنم دیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں دو منہ والی شارک کا یہ دوسرا واقعہ ہے،اس سے قبل دوسر والی شارک کی اطلاع 1964 میں گجرات سے ملی تھی، مگر اس کی کوئی تصویر یا ویڈیو موجود نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں